Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وہ لوگ جو میرےمداح نہیں ہیں یہ فلم ضرور دیکھیں،سچن ٹنڈولکر

شائع 25 مئ 2017 07:49am

sachin1

ممبئی:دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے باز سچن ٹنڈولکر کرکٹ  میں تو کافی اچھے ہیں لیکن اپنی  زندگی (سوانح حیات)پر بننے والی فلم"سچن:اےبلین ڈریمز"کے حوالے سے  خدشات کا شکار ہیں۔

پنک ولا کے مطابق  سچن ٹنڈولکر  کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں  لیکن ان کی زندگی سے ابھی کرکٹ پوری طرح نکل نہیں سکی ہے، ان کے کیر ئیر پر بننے والی فلم میں  سچن خود مرکزی کردار ادا کررہے ہیں   اور ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ سوچ کر بے حد پریشان ہورہے ہیں  فلم دیکھ کر ان کی والدہ اور بچوں کا کیا ردعمل ہوگا۔

لیڈنگ ڈیلی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں سچن کا کہنا تھا کہ میں جو محسوس کررہا ہوں وہ بہت مختلف ہے  لیکن  ہم سب نے  شروع سے آخر تک بہت محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  میچ کی ابتداء میں آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ نتیجہ کیا آئے گا  لیکن اگر آپ نے بھرپور تیاری کی ہوتی ہے توآپ زیادہ  پریشان نہیں ہوتے کچھ ایسا ہی حال  میرا اس وقت بھی اپنی فلم کو لے کر ہورہا ہے۔

 جب ان سے پوچھا گیا کہ  وہ لوگ جو سچن کے مداح نہیں ہیں وہ کیوں یہ فلم دیکھیں اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  " جو لوگ میرے بارے میں بہت سی باتیں نہیں جانتے  انہیں یہ فلم دیکھ کر میری زندگی اور کیر ئیر کے بارے میں بہت کچھ پتہ چلے گا ،میرے پاس بہت سی یادیں ویڈیو کی صورت میں محفوظ ہیں  جو بہت دلچسپ ہیں  لہٰذا وہ لوگ جو کرکٹر سچن کے مداح نہیں ہیں انہیں  یہ فلم دیکھنے کے بعد مجھے سمجھنے میں آسانی ہوگی"۔

انہوں نے کہا کہ فلم میں صرف میرے  کرکٹ کیرئیر کو موضوع نہیں بنایا گیا بلکہ  جب میں 5 سال کا تھا اس وقت سے لے کر میرے کیر ئیر کے اختتام تک ہر چیز  کے بارے میں بتایا گیا ہے،ان 35 برسوں میں بہت سی چیزیں   اور واقعات ہیں جو میرے ساتھ ہوئے ہیں  لہٰذا شائقین کو یہ فلم دیکھنے میں مزہ آئے گا۔

سچن نے اس بات کا اعتراف کیا  کہ ا نہوں  نے یہ فلم اپنے والد  رامیش ٹنڈولکر کیلئے وقف کی ہے،واضح رہے کہ فلم کی کہانی اور ہدایت کاری کے فرائض جیمز ایرکسن نے انجام دئیے ہیں  اور روی بھاگ  چانڈکا نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div