شاہد آفریدی کے بہن کہنے پر ثناء بُچا کا جواب

شائع 15 جون 2017 05:37am

594107f3e168b

پاکستانی کی مشہور صحافی, ٹی وی اینکر پرسن اور فلمساز ثناء بچا نے رمضان کے موقع پر پاکستان کی کئی نامور شخصیات کو اپنے گھر سحری پر مدعو کیا ان تمام سلیبریٹیز میں پاکستان کے مایاناز کھلاڑی شاہد آفریدی بھی شامل تھے۔

اس دوران اداکاروں نے  دلچسپ تصاویر لیں جن میں ایک تصویر انٹرنیٹ پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

اس تصویر کے وائرل ہوتے ہی لوگوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا، جس میں کچھ لوگوں نے تنقید کی جبکہ کچھ نے تصاویر کو بے حد سراہا۔

سحری کے بعد شاہد آفریدی کے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ثناء بچا کی دعوت پر انہیں شکریہ کہا اور بہن کہہ کر مخاطب کیا۔

   ’ شکریہ بہن ثناء بُچا،سحری کی زبردست دعوت کے لیے پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ستاروں کےساتھ مل کر خوشی ہوئی‘۔'   جس کے جواب میں ثناء بچا نے نے انہیں اس ٹوئٹ کا جواب کچھ اس طرح دیا  

’ہمارا خون ایک نہیں ہے، لیکن ایسے مرد سے بہتر کوئی نہیں جو نہ صرف آپ کو اپنی بہن مخاطب کرے بلکہ بہنوں جیسا برتاؤ بھی کرے ،لالا شاہد آفریدی‘

تصویر میں شاہد آفریدی پاکستانی اداکاراؤں کے ہمراہ کھڑے ہیں مگر ان کے چہرے پر آنے والے تااثرات سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ وہ ان کے بیچ کھڑے ہوئے آرام دہ محسوس نہیں کر رہے۔

 بشکریہ: ریویوایٹ ڈاٹ پی کے