یہ عوام پر چھوڑ دیا جائے وہ کیا رائے قائم کرتے ہیں: ارجن رامپال
فائل فوٹواداکار ارجن رامپال ، جن کی فلم ڈیڈی ارُن گاولی کی زندگی پر مبنی ہے، کہتے ہیں کہ اس فلم کے زریعے گینگسٹر ارُن گاولی جو بعد میں سیاست دان بن گئے تھے ان کی زندگی کو بڑھاوا دینے کی کوشش نہیں کی گئی ہے۔
چوالیس سالہ اداکارنے یہ اصرار کیا ہے کہ گاولی کے متعلق کیا رائے قائم کی جائے یہ عوام پر چھوڑ دیا جانا چاہیئے، کہ وہ فلم دیکھنے کے بعد کیا رائے قائم کرتے ہیں۔
اداکار کا کہنا ہے کہ وہ گاولی کو اسکرین پر بڑھاوا نہیں دے رہے ہیں، وہ بس ان کی زندگی کو اس طریقے سے پیش کر رہے ہیں جیسی وہ ہے۔
ارجن رامپال نے حال ہی میں فلم ڈیڈی کا ٹریلر ریلیز کیا ہےاور وہ خوش ہیں کہ گاولی اور ان کے خاندان نے فلم کو پسند کیا ہے۔
فلم 21 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
بشکریہ زی نیوز
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔