سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کس مسئلے کا شکار ہوسکتی ہے

اپ ڈیٹ 22 جون 2017 09:05am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ کے دبنگ خان کی نئی آنے والی فلم 'ٹیوب لائٹ' کے پہلے دن کے بزنس کے حوالے سے پیش گوئی کردی گئی جس میں اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ایس ایس راجہ مولی کی 'باہوبلی 2' کے ایک دن کے بزنس کا ریکارڈ تو نہیں توڑ پائے گی۔

تاہم اس بات کا ضرور امکان ظاہر موجود ہے کہ یہ فلم سلطان، بجرنگی بھائی جان اور عامر خان کی دنگل کے پہلے دن کے بزنس کا ریکارڈ توڑ دے گی۔ سلمان خان کی پچھلی ریلیز ہوئی فلم سلطان نے ایک دن میں 36.54 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

دبنگ خان کی ٹیوب لائٹ کا باکس آفس پر پہلے دن کے بزنس کا اندازہ تقریبا 25 سے 30 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ باہوبلی 2 نے پہلے دن باکس آفس پر 121 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

لیکن ریلیز کے پہلے ہفتے میں عید کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فلم اس ہفتے میں باکس آفس پر آسانی سے تقریبا 90 کروڑ روپے کا بزنس کرسکتی ہے۔

یاد رہے 'ٹیوب لائٹ' 23 جون بروز جمعہ کو بھارتی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

بشکریہ انڈین ایکسپریس