مہنازبیگم کو ہم سے بچھڑے تین برس بیت گئے

شائع 19 جنوری 2016 06:54am

mehnaz00000000000000

لاہور:متعدد فلموں کو اپنی آواز کے جادو سے لازوال بنانے والی ملک کی نامور گلوکارہ مہناز بیگم کو ہم سے بچھڑے آج تین برس بیت گئے۔

انیس سو اٹھاون کو کراچی کے ایک موسیقار گھرانے میں آنکھ کھولنے والی پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ مہناز بیگم کا اصل نام کنیز فاطمہ تھا، ستر کے عشرے میں پاکستان ٹیلی وژن سے آغاز کرنے والی مہناز نے پاکستانی فلمی صنعت کے عروج میں پلے بیک سنگنگ کی، ان کے گائے متعدد گیت عمدہ طرز کے باعث عوام میں بے حد مقبول ہوئے۔

مہناز بیگم نے اپنے کیریئر کے دوران ریڈیو، فلم اور ٹیلی وڑن کیلئے مجموعی طور پر ڈھائی ہزار سے زائد گانے گائے،انہوں نے موسیقی کی مختلف اصناف میں اپنے فن کا لوہا منوایا،وہ غزل، ٹھمری اور دادرا پر مہارت رکھتی تھیں،ان کے گائے گیت عمدہ طرزوں کے باعث عوام میں بے حد مقبول ہوئے۔

کوئل جیسی آواز کی حامل گلوکارہ مہناز نے اپنے فنی کیرئیر میں کئی اعزازات اپنے نام کئے،انیس جنوری دو ہزار تیرہ کو طویل علالت کے بعد گلوکارہ مہناز بیگم بحرین میں انتقال کر گئیں۔