میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کی انتہاکردی،400 مسلمان جاں بحق
فائل فوٹونیپیٹاؤ:میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر دی،ایک ہفتے میں 400مسلمانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا گیاجبکہ 2600مکانوں کو آگ لگا دی گئی۔
میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ جاری ہے،فوجی کارروائی کے دوران 50ہزار مسلمان اپنی جانیں بچانے کیلئے گھر بار چھوڑ کر نکل پڑے ہیں۔
تاہم 30ہزار مسلمان بنگلہ دیش پہنچے چکے ہیں،ایک ہفتے کے دوران کارروائی کے دوران 400مسلمان مارے جا چکے ہیں، جن میں سے 20دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئےتاہم اب بھی کئی سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ترکی کے صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جن لوگوں نے جمہوریت کی آڑ میں اس نسل کشی پر آنکھیں بند کر لی ہیں، وہ بھی شریک جرم ہیں۔
روہنگیا مسلمانوں کو دنیا میں سب سے ستائے ہوئے لوگ سمجھا جاتاہے، گزشتہ سال بھی میانمار میں فوج نے روہنگیا مسلمانوں کو شہید کرکے ان کے گھر جلا دیئے تھے۔



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔