کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ تصویر کس مشہور بولی وڈ اداکارہ کی ہے؟

شائع 22 ستمبر 2017 01:15pm

کہا جاتا ہے کہ  بچپن بہت حسین ہوتا ہے اور اس معصومانہ دور کی یادگار تصویر اچانک سامنے آجائے تو یادیں تازہ ہوجاتی ہیں۔

جمعہ کو ٹوئٹر پر ایک مشہور بولی وڈ اداکارہ نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔

یہ اداکارہ 90 کی دہائی میں کئی ہٹ فلمیں دے چکی ہیں اور ان کی سنجے دت اور عامر خان کے ساتھ جوڑی بے حد مقبول رہی ہے۔

عامر کے ساتھ ان کی فلم 'دل ہے کہ مانتا نہیں' اور سنجے کے ساتھ مشہور فلم ' سڑک' آج بھی شائقین کے لئے یاد گار ہیں۔

کیا آپ اب بھی ادکارہ کو پہچاننے میں ناکام رہے ہیں؟ لیجئے تو ہم آپ کو بتا دیتے ہیں یہ تصویر ہے مشہور اداکارہ اور ہدایت کار  پوجا بھٹ کی۔