وہ 8سپر اسٹارز جنہوں نے کیا مقدمات کا سامنا

شائع 23 ستمبر 2017 03:21pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

چونکہ ہم سب بولی وڈ ستاروں سے محبت کرتے ہیں اور انہیں پسند کرتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان میں کوئی خامی نہیں ہے۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں 8 ایسے بولی وڈ ستاروں کے متعلق جنہوں نے مقدمات کا سامنا کیا ہے۔

سلمان خان

فائل فوٹو فائل فوٹو

ٹیوب لائٹ اسٹار سلمان خان کرمنل کیسز کے سبب بہت مرتبہ شہ سرخیوں کی زینت بنے ہیں۔ جن میں سب سے مشہور ہٹ اینڈ رن کیس، کالے ہرن کے شکار کا کیس اور تازہ ترین کیس برشٹاچار کی ممبر نرمولن سمیتی کی جانب سے درج کرائے جانے والا لُوٹا ماری  کا کیس ہے۔

سنجے دت

فائل فوٹو فائل فوٹو

سنجے دت 1993میں ممبئی دھماکے کیس میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں پانچ سال قید کا سامنا کرچکے ہیں۔

شاہ رخ خان

فائل فوٹو فائل فوٹو

شاہ رخ خان کو ماہراشٹر کرکٹ ایسو سی ایشن کے حکام کی جانب سے قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔ سپر اسٹار نے حکام پر اپنے بچوں اور دوستوں کے ساتھ برا سلوک کرنے کا الزام لگایا تھا۔ کیس اتنی سنجیدگی اختیار کرگیا تھا کہ شاہ رخ خان پروانکھڈے اسٹیڈیم میں داخلے پر پانچ سال کی پابندی لگا دی گئی۔

سیف علی خان

فائل فوٹو فائل فوٹو

سلمان خان کے ساتھ سیف علی خان بھی کالے ہرن کو مارنے کے کیس میں ملزم تھے۔ اس کے علاوہ سیف  ایک این آر آئی بزنس مین کو تاج محل ہوٹل میں مارنے کے کیس میں بھی ملزم تھے۔

سورج پنچولی

فائل فوٹو فائل فوٹو

جب بولی وڈ اداکارہ جیا خان نے خود کشی کی تو ان کے منظر عام پر آنے والے خطوط میں انہوں نے کھُل کر سورج پنچولی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے سورج کو اپنے ڈپریشن کا سبب بھی قرار دیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے خود کشی کی۔تحقیقات نے اس معاملے کے تانے بانے سورج سے ملائے جس کے بعد وہ سلاخوں کی پیچھے بھیج دیے گئے۔

سونالی باندرے

فائل فوٹو فائل فوٹو

ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کا شکار کرنے والے گروپ کا حصہ سونالی باندرے بھی تھیں۔

شِنے آہوجا

فائل فوٹو فائل فوٹو

شِنے آہوجا پر 2009میں اپنی نوکرانی کا ریپ کرنے کا الزام لگا جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا لیکن وہ جلد ہی ضمانت پر رہا ہوگئے۔

اندر کمار

فائل فوٹو فائل فوٹو

اندر کمار پر عدالت میں 23سالہ ماڈل پر جسمانی تشدد کرنے کا جرم ثابت ہوا جس کےبعد انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

Misskyra.com بشکریہ