آفریدی کی زرین خان کیساتھ سیلفی کی دھوم

شائع 06 اکتوبر 2017 06:02am
File Photo File Photo

دبئی : قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور بھارتی اداکارہ زرین خان کی سیلفیوں کے سوشل میڈیا پر چرچے۔ زرین خان کہتی ہیں شاہدآفریدی کی سب سے بڑی مداح ہوں۔ ان سے ملنے کا خواب پورا ہوگیا۔

دبئی میں تقریب توسجی تھی ٹی ٹین لیگ کے لانچنگ کی۔ لیکن چرچے شاہدآفریدی اورزرین خان کے رہے۔

ٹیبل پر ساتھ بیٹھے، اسٹیج پرساتھ کھڑے ہوئے۔ تصاویر بھی بنوائیں۔ جن کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

زرین خان کہتی ہیں، پہلے ہی دن سے آفریدی کی دیوانی ہیں۔ جب آفریدی نے سینتیس گیندوں پر سینچری بنائی، ان کا ہیئراسٹائل اورلکس دل کو بھاگیا۔

شاہد آفریدی اورزرین خان جب تک تقریب میں موجود رہے تو حاضرین کی نظریں دونوں پرلگی رہی۔ شاہد آفریدی ایونٹ میں پختون ٹیم کی جانب سے ان ایکشن ہونگے جبکہ زرین خان پختون ٹیم کی برینڈ ایمبیسڈر ہیں۔