سیف علی خان کی فلم شیف بری طرح ناکام

شائع 09 اکتوبر 2017 01:55pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایمانداری سے کہا جائے تو 2017اب تک بولی وڈ کے باکس آفس کیلئے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا ہے۔

باکس آفس پرناکامی کا شکار بننے والی تازہ ترین فلم سیف علی خان کی شیف ہے۔

آپ یہ جان کر نہایت حیران ہوں گے کہ راجا کرشنا مینن کی زیر ہدایت بننے والی فلم ابتدائی دنوں میں کچھ خاص کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلم نے ابتدائی تین دنوں میں صرف چار کروڑ روپے کمائے ہیں۔

معروف فلم ناقد اور ٹریڈ تجزیہ کار تران آدرش نے فلم شیف کے اعداد و شمار سے متعلق ٹوئٹ کی۔

فلم شیف 2014کی ہالی ووڈ فلم 'شیف' کی کہانی پر مبنی ہے۔

بشکریہ زی نیوز