دنیا کی نظروں سے چھپ کر خفیہ شادی کرنے والے بولی وڈ اداکار
بولی وڈ نگری میں کوئی بھی چیز میڈیا یا کیمروں کی نظر سے بچ نہیں پاتی لیکن پھر بھی اس انڈسٹری کے کئی اداکار ایسے بھی ہیں جو کیمروں اور میڈیا کو چکما دیتے ہوئے دنیا کو حیران کرگئے۔ انہوں نے شادی کو اس قدر خفیہ رکھا کہ بڑے بڑے رپورٹرز بھی اس خبر کو بریک کرنے میں ناکام رہے۔
آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ وہ کون سے اداکار ہیں جنہوں نے اپنی شادی کو اس قدر خفیہ رکھا کہ میڈیا بھی نہ پکڑ سکا۔
رانی مکھرجی اور ادیتیا چوپڑا
بولی وڈ میں کئی کامیاب فلمیں کرنے والی خوبصورت حسینہ رانی مکھرجی نے اپنی شادی خفیہ طور اٹلی میں 2014 میں کی۔ شادی ہونے کے کچھ عرصہ بعد تک رانی نے کسی پر اس بات کو ظاہر نہ ہونے دیا لیکن پھر بھانڈا پھوٹ ہی گیا۔
سنجے دت اور منیاتا دت

سنجے دت کی پہلی دو شادیوں کے تو بڑے چرچے رہے اور خوب دھوم دھوم سے میڈیا کی موجودگی میں ہوئی تاہم ان کی تیسری شادی انتہائی خفیہ رہی۔ دونوں نے دو برس کی نزدیکیوں کے بعد گوا میں شادی رچائی۔
منیشا لامبا اور ریان تھم

فلم 'کڈنیپ' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنا لوہا منوانے والی خوبرو اداکارہ منیشا لامبا نے بھی اپنے طویل مدت تک رہنے والے منگیتر ریان تھم سے انتہائی خاموشی کے ساتھ شادی کرلی۔
جان ابراہم اور پریا رنچل

جان ابرا اور پریا رنچل کی شادی امریکا میں ہوئی تاہم اس بات کا میڈیا کو کوئی علم نہ تھا بلکہ جان نے خود ہی اس کا اعلان ٹوئیٹر پر کیا۔
کنال کپور اور نینا بچن

فلم 'رنگ دے بسنتی' میں اپنی اداکاری سے عوام کا لہو گرمانے والے کنال کپور نے سال 2015 میں بگ بی کی بھتیجی نینا بچن سے سیشلز میں شادی کی۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ یہ شادی بھی میڈیا سے بچی رہی جبکہ دونوں خاندانوں کے افراد اس میں موجود تھے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔