مشہور اداکارہ لنزے لوہن پروڈیوسر کے حق میں بول پڑیں

شائع 11 اکتوبر 2017 01:43pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

مشہور ہالی وڈ اداکارہ لنزے لوہن نے منگل کے روز انسٹا گرام پر متعدد خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات سے  برسرِپیکار پروڈیوسر ہاروی وائنسٹائن کا دفاع کیا۔

انسٹا گرام پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہاروی وائنسٹائن کیلئے بہت برا لگ رہا ہے، میرا نہیں خیال جو ہو رہا ہے وہ ٹھیک ہے۔

لنزے لوہن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وائنسٹائن کی اہلیہ جورجینا چیپمین ، جو طلاق کا ارادہ رکھتی ہیں،کو اپنے شوہر کیلئے کھڑا ہونا چاہیئے۔

وائنسٹائن ، اینجلینا جولی اور گُوینتھ پیلٹرو سمیت متعدد اداکاراؤں کو ہراساں کرنے کے الزام کی زد میں آنے کے بعد مبینہ طور پر علاج کی غرض سے یورپ کے سفر پر ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں(وائنسٹائن)نے مجھے کبھی نقصان نہیں پہنچایا یا میرے ساتھ کچھ کیا۔ ہم نے ایک ساتھ متعدد فلمیں کیں ہیں۔ میرا خیال ہے سب کو رُکنے کی ضرورت ہے۔

MSN بشکریہ