کپل شرما کی فلم کا موشن پوسٹر جاری
فائل فوٹوکپل شرما کی فلم فرنگی کا انتظار کامیڈی اداکار کے مداح بے صبری سے کر رہے ہیں۔
مشہور کامیڈی شو دی کپل شرما شو ، کپل کی طبعیت کی ناسازی کے سبب آف ایئر ہوگیا ہے۔ جس کے بعد مداح انہیں دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کیلئےبے تاب ہیں۔
کپل ماضی میں ایک فلم کِس کِس کو پیار کروں میں اداکاری کے جوہر دِکھاچکے ہیں۔
کپل نےفرنگی کے موشن پوسٹر کی تشہیر کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔
KICK-starting this journey with #FirangiKaMotionPoster! 😜
Watch now - https://t.co/QE2rNAo2YV@dhingra_rajiv @ishidutta @Monica_Gill1 pic.twitter.com/Dbpv7zbNR5— KAPIL (@KapilSharmaK9) October 12, 2017
راجیو ڈھنگرا کی زیر ہدایت بننے والے فلم رواں برس 24نومبر کو ریلیز ہوگی۔
فلم میں ایشیتا دتہ اور مونیکا گِل اہم کردار ادا کرتی دِکھائی دیں گی۔
بشکریہ زی نیوز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔