انوشکا بھی تاجر بن گئیں

شائع 13 اکتوبر 2017 07:17am
File Photo File Photo

ممبئی : انوشکا شرما بولی وڈ کی باصلاحیت اورخوبصورت اداکارہ ہونے کے ساتھ بہت ذہین بھی نکلی، حال ہی میں انہوں نے ''نُش'' کے نام سے کپڑوں کا نیا برانڈ متعارف کروایا ہے۔

تاہم انوشکا اس وقت بڑی مصیبت میں پھنس گئیں جب برانڈ لانچ کرتے ہی ان پر چوری کا الزام لگ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما کے تمام ڈیزائنز ایک مقبول ترین چائنیز برانڈز سے چوری کیے گئے ہیں۔