پی کے فلم کی 7 بڑی غلطیاں جو کوئی نوٹ نہیں کرسکا
سال 2014 میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم پی کے نے عوام سے بھرپور پذیرائی حاصل کی۔ اس فلم میں بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی لاجواب اداکاری کے ذریعے مداحوں کے دل جیت لئے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس فلم میں 7 ایسی بڑی غلطیاں کی گئیں جو دیکھنے والوں نے نہ کبھی نوٹ کیں اور نہ ہی کبھی ان کی طرف دھیان دیا۔
آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ سال 2014 کی بلاک بسٹر فلم پی کے میں کون سی 7 بڑی غلطیاں کی گئی ہیں۔
اسپیس شپ صرف راجستھان میں ہی کیوں اترتی تھی؟
آپ نے اس بات کو تو نوٹ کیا ہوگا کہ اسپیس شپ ہر بار راجستھان میں ہی لینڈ کرتی تھی لیکن اس کی وجہ نہیں بتائی گئی کہ اسپیس شپ کی لینڈنگ صرف راجستھان میں ہی کیوں؟ کسی اور کھلے علاقے یا میدان کا استعمال بھی تو کر سکتے تھے۔
کپڑے کیوں نہیں پہنے؟
فلم میں پی کے کو یہ بات بہت ہی جلد سمجھ آگئی کہ زمین پر لوگ جب بھی پبلک میں جاتے ہیں تو کپڑے لازمی پہنتے ہیں تو اس نے رنبیر کو یہ بات کیوں نہ بتائی؟
ریکارڈنگ کہاں سے آئی؟
فلم کے اختتام میں دکھایا گیا ہے کہ پی کے نے جگو (انوشکا شرما) کی تمام الفاظ کی ریکارڈنگ کی ہوئی ہے حالانکہ پوری فلم میں ایسا کہیں نہیں دکھایا گیا کہ پی کے ریکارڈنگ کررہا ہو۔
پی کے کو کیسے پتا چلا کہ خط سرفراز نے نہیں بھیجا؟
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں فلم میں یہ دکھایا گیا کہ پی کے کو کوئی بھی بات جاننے کے لئے اس شخص کو چھونا لازمی ہے تو پی کے نے یہ کیسے جان لیا کہ جو خط بچے نے جگو کو دیا وہ دراصل سرفراز کا نہیں بلکہ کسی اور کا تھا؟
پی کے نے کچھ اور کیوں نہیں سیکھا؟
اس خاتون کے ذریعے پی کے نے بھوجپوری زبان تو سیکھ لیکن پوری مووی میں اسے دوسرے بھی کئی لوگوں کو چھوتے ہوئے دکھایا ہے تو اس نے اور مختلف کام کیوں نہیں سیکھے جیسے ہم انسان بھی دیکھ دیکھ کر سیکھ جاتے ہیں؟
صرف دہلی پولیس اسٹیشن ہی کیوں؟
فلم میں پی کے کہیں بھی ہوتا تھا ہمیشہ اسے حوالدار نئی دہلی پولیس اسٹیشن میں ہی کیوں لے کر جاتا تھا؟ شہر میں تو کئی تھانے ہوتے ہیں تو پھر ہمیشہ ایک ہی تھانہ کیوں؟
پی کے نے اور کوئی زبان کیوں نہیں سیکھی؟
جگو یعنی انوشکا شرما کو چھو کر پی کے نے سرفراز کے بارے میں جان لیا لیکن جگو کی زبان اور مختلف عادتیں کیوں نہیں سیکھیں؟
Thanks to wittyfeed
























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔