معروف اداکارہ قتل ۔ ۔ ۔؟ تحقیقات شروع

شائع 19 اکتوبر 2017 02:51pm
File Photo File Photo

نئی دہلی : معروف اداکارہ ہرشیتا داہیا کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا ، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی قتل کی عینی شاہد تھیں اور اسہی وجہ سے ان کو  راستے سے ہٹایا گیا ہے تاہم پولیس نے ابھی تک ان کے کسی دشمن کی جانب سے اس کارروائی کے امکان کو رد نہیں کیا ہے۔

ہرشیتا دہلی کی رہائشی تھیں اور وہ یہاں نرالا کے علاقے میں رہائش پذیر تھیں تاہم جب وہ پانی پت کے نزدیک ایک گاوں سے واپس آرہی تھیں تو ان کی گاڑی کو چند نامعلوم افراد نے راستے میں روک کر ہرشیتا کو نشانہ بنایا، ان پر نامعلوم مسلح افراد نے آٹھ گولیاں داغیں جس سے وہ موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس حکام نے واقعے میں ہرشیتا کی بہن کے شوہر کو انتہائی مشتبہ ملزم قراردیا ہے اور ان سے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کار روکنے سے قبل ملزمان ان کا پیچھا کررہے تھے اور غالب امکان ہے کہ ہرشیتا کے قتل کیلئے پیشہ وار قاتلوں سے خدمات لی گئی ہوں۔

دوسری جانب مقتول ہرشیتا نے پہلے سوشل میڈیا پر بھی اپنی پوسٹوں میں دھمکیاں دیئے جانے کا انکشاف کیا تھا، ہرشیتا کا کہنا تھا کہ ان کی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں تاہم وہ کسی صورت بھی ڈرنے والی نہیں ہیں۔

ہرشیتا کا شمار بھارتی فولک گلوکارہ کے طور پر ہوتا تھا اور وہ رقص کی وجہ سے بھی کافی مشہور تھیں۔