کتابوں پر کیوں بیٹھیں؟ مداحوں نے ٹوئنکل کھنّا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

شائع 26 اکتوبر 2017 08:27am

t

نئی دہلی: اداکاراؤں کا فوٹو شوٹ کروانا ایک عام سی بات ہے تاہم اکثر فوٹو شوٹس ایسے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے اداکارائیں مشہور ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد مصیبت میں بھی مبتلا ہوجاتی ہیں۔ ایسا ہی گذشتہ دنوں ایک برانڈ کے لئے فوٹو شوٹ کروانے والی بولی وڈ کے کھلاڑی کی اہلیہ ٹوئنکل کھنّا کے ساتھ ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹونکل کھنّا نے گذشتہ دنوں اپنے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی جس کے بعد مداحوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا۔  

تصویر میں ٹوئنکل کھنّا کتابوں کے ایک ذخیرے پر بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کی ایک ٹانگ بھی اسٹول پر اوپر رکھی نظر آرہی ہے۔

ٹوئنکل کے اس پوز پر انٹرنیٹ پر مذمتیں آنا شروع ہوگئیں تاہم جلد ہی انہوں نے اس بات کو واضح کردیا کہ میری ٹانگ کتابوں پر نہیں بلکہ برابر میں ایک اسٹول پر رکھی ہے۔  

:ان کی ٹویٹ کردہ تصویر پر مداحوں نے اس طرح کے رد عمل کا اظہار کی ملاحظہ کیجیئے   t1t2   :اس رد عمل کو دیکھنے کے بعد ٹوئنکل نے بھی ایک جوابی پوسٹ انسٹا گرام پر بھی شیئر کی جس میں وہ وضاحت کرتی دکھائی دیں ملاحظہ کیجیئے  

یاد رہے ٹوئنکل کھنّا بولی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی اہلیہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک رائٹر بھی ہیں اور دو بچوں 15 سالہ آرَو کمار اور 5 سالہ نیتارا کی ماں ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بولی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں مرکزی اداکارہ کے طور پر کام بھی کیا ہے۔