کے بی سی میں جب عاطف اسلم کا گانا چلا تو امیتابھ نے کیا کیا؟

شائع 28 اکتوبر 2017 07:43am

kbc

عاطف اسلم کا شمار دنیا کے بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے، ان کی گلوکاری کے چرچے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی کافی مشہور ہیں۔ انہوں نے اپنی سریلی آواز کا جادو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی جگایا۔

گذشتہ دنوں جب امیتابھ بچن کے شو میں عاطف اسلم کا گانا چلا کر گلوکار کا نام پوچھا گیا تو گانا کچھ دیر چل کر بند ہوگیا۔ جس کے بعد امیتابھ بچن نے کہا کہ کمپیوٹر جی گانا کیوں بند کردیا ایک بار اور چلائیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔ جس کے بعد اس گانے کو دوبارہ چلایا گیا۔
:ویڈیو ملاحظہ کریں

http://www.dailymotion.com/video/x64oosh

امیتابھ کے اس ردعمل سے ایک بار پھر یہ بات ثابت ہوگئی کہ عاطف اسلم کو بے سُرا کہنے والا خود ہی بے سُرا ہے اور امیتابھ کا عاطف اسلم کے گانےکو دوبارہ پلے کرنےکا مطالبہ اس شخص کے منہ پر ایک کرارا طمانچہ ہے۔