شرمین عبید چنائے نے اپنی غلطی تسلیم کرلی

شائع 31 اکتوبر 2017 05:48pm
File Photo File Photo

کراچی :آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے ڈاکٹرز کے رویئے کیخلاف اپنے الفاظ کے چناو کو غلط  قرار دے دیا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے اپنے جاری کردہ وضاحتی بیان میں تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بہن کے معاملے پر الفاظ کا مناسب استعمال نہیں کیا۔

شرمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے جذبات میں غلط الفاظ کا استعمال کیا ، وہ کہنا چاہتی تھیں کہ ان کی فیملی کی خواتین اتنی مضبوط ہیں کہ اپنی آواز اٹھانا جانتی ہیں۔

شرمین نے خود کو بھی فرینڈ ریکوئسٹ بھیجنے کے حوالے سے تذکرہ کیا اور کہا ہے کہ انہیں بھی فرینڈ ریکوئسٹ آتی ہیں۔

شرمین کا مزید کہنا تھا کہ ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ بنیادی طور پر خواتین کی خاموشی کی وجہ سے ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے کسی بھی معاملے پر مستقبل میں آواز اٹھاتی رہیں گی۔