پاکستانی شوبز میں خوبصورتی سے کامیابی حاصل کرنیوالی اداکارائیں

شائع 01 نومبر 2017 03:41pm

ٖٖٖFile Photo ٖٖٖFile Photo

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں خوبرو اداکاراوں کی کمی نہیں ہے، لیکن ذیل می بیان کی گئی اداکارائیں اپنی اداکاری کے ساتھ اپنی خوبصورتی کے باعث بھی عوام میں کافی مقبول ہیں اور اگر یہ کہا جائے کہ ان کی خوبصورتی نے ہی شوبز میں انکی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے تو بے جا نہ ہوگا۔

AYEZAIMAGE

عائزہ خان

عائزہ خان کا شمار بھی پاکستان کی انتہائی خوبرو اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے ، انہوں نے محض سولہ سال کی عمر سے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا سب سے پہلے وہ تم جے ملے ڈرامے میں جلوہ گر ہوئیں، بعد میں ان کو ایک کے ایک ڈرامے ملتے چلے گئے۔ وہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔ حال ہی میں ان کے ڈرامے پیارے افضل کو شائقین میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

AINY

عینی جعفری

عینی جعفری کا شمار بھی پاکستان کی معروف  خوبرو اداکارہ اور ماڈل کے طور پر ہوتا ہے ، وہ دوہزار دس میں بہترین ماڈل کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔ وہ فلم میں ہوں شاہد آفریدی میں بھی سپورٹنگ رول میں جلوہ گر ہوچکی ہیں، اور اسہی فلم کے بعد سے ان کو کافی شہرت ملی اور وہ کئی ڈراموں میں جلوہ گر ہونا شروع ہوئیں۔

MAWRA

ماورا

ماورا کا شمار بھی پاکستانی شوبز کے جانے مانے ناموں میں ہوتا ہے اور وہ بولی وڈ کی فلم صنم تیری قسم میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور اسکے بعد کئی ڈراموں میں ان کو کام ملنا شروع ہوگیا۔ اب تک وہ ڈراموں آہستہ آہستہ ، اک تمنہ لاحاصل سی، اور نکھر گئے گلاب سارے سمیت کئی دیگر پراجیکٹس میں کام کررہی ہیں۔

IMANIMAGE

ایمان علی

ایمان علی کے نام سے کون واقف نہیں ہے ، ان کا شمار بھی پاکستان کی خوبرو اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے ، انہوں نے شوبز میں فلم خدا کے لئے سے قدم رکھا اور پھر فلم بول میں بھی اہم کردار ادا کیا ، تاحال وہ شوبز میں کامیاب سفر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

MEHWISHHAYATIMAGE

مہوش حیات

مہوش حیات بھی پاکستانی شوبز کی ایک انتہائی خوبرو اداکارہ ہیں، انہوں نے شوبز میں ڈرامے ماسی اور ملکہ سے قدم رکھا اور پھر کئی نوعیت کے ماڈلنگ اسائنمنٹ کیے، اب تک وہ کئی ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم جوانی پھر نہیں آنی اور میں پنجاب نہیں جاوں گی جاری ہوئی ہے جس کو شائقین نے بہت سراہا ہے۔

AYESHA

عائشہ خان

عائشہ خان کا شمار بھی پاکستان کی خوبرو اداکاروں میں ہوتا ہے ، وہ اپنی آنکھوں کی وجہ سے عوام میں کافی پسند کی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے شوبز کے سفر کا آغاز ڈرامے تم یہی کہنا سے کیا ، اب تک وہ کئی ڈرامے سیریل اور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔ ابھی وہ حالیہ معروف مووی جوانی پھر نہیں آنی میں بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔