بلبل صحرا لوک گلوکارہ ریشماں کو ہم سے بچھڑے 4برس بیت گئے

اپ ڈیٹ 03 نومبر 2017 07:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:  بلبل صحرا کے نام سے مشہور پاکستان کی معروف لوک گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 4برس بیت گئے۔

اپنی منفرد آواز اور اندازی گائیکی سے موسیقی کی دنیا میں نام پیدا کرنے والی معروف لوک گلوکارہ ریشماں بھارتی ریاست راجستان میں پیدا ہوئی اور تقسیم ہند کے بعد پاکستان ہجرت کرلی،ریڈیو پاکستان سے اپنا کیریئر شروع کرنے والی گلوکارہ کی آواز کا اتار چڑھائوآج بھی دلوں کے تار چھیڑ دیتا ہے۔

  لوک موسیقی کی دنیا میں ایک عہد کا درجہ رکھنے والی ریشماں نے کئی سپر ہٹ گانے گائے، 1983میں بھارتی فلم ہیرو کیلئے گایا گیا گیت آج بھی ان کی یاد تازہ کردیتا ہے۔

اپنی مسحور کن اور لاجواب آواز کی بدولت کئی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی گلوکارہ ریشماں 3مارچ 2013کو طویل علالت کے بعد اسپتال میں انتقال کر گئیں۔