موت کو انتہائی قریب سے دیکھنے والے 10 بولی وڈ اداکار
بولی وڈ میں جہاں فیشن، گلیمر اور چمک دھمک کا راج ہے وہیں اس انڈسٹری سے وابستہ لوگ تنازعات، پریشانیوں اور حادثات کا بھی شکار ہوتے رہتے ہیں۔ کبھی تو حادثات چھوٹے موٹے ہوتے ہیں جبکہ کچھ حادثات تو اس قدر خطرناک بھی پیش آچکے ہیں کہ ان اسٹارز کی جان پر بن آئی۔
جی ہاں! آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ وہ کون کون سے اداکار ہیں جو حادثات کا شکار ہوکر موت کو انتہائی قریب سے دیکھ چکے ہیں۔
ہیما مالنی

بولی وڈ کی سابقہ باربی ڈول ہیما مالنی کچھ عرصہ قبل ایک انتہائی خطرناک کار حادثے کا شکار ہوئیں۔ اس ہولناک حادثے میں ایک معصوم بچی کی جان گئی تاہم ہیما مالنی زخمی تو ہوئیں لیکن ان کی جان بچ گئی۔
سونو سود
سونو سود ایک انتہائی خطرناک حادثے میں بال بال بچے وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر سفر کررہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کو بھی بلانا پڑا۔
پریتی زنٹا

پریتی زنٹا دو مرتبہ موت کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ چکی ہیں۔ ایک مرتبہ وہ سری لنکا میں پرفارم کررہی تھیں تو وہاں دھماکا ہوگیا اور دوسری مرتبہ وہ تھائی لینڈ میں تھیں اور اچانک وہاں سونامی آگیا۔
سیف علی خان
فلم 'کیا کہنا' کی شوٹنگ کے دوران ایک سین فلماتے ہوئے سیف علی خان کا سر ایک پتھر سے ٹکرایا اور اس قدر شدید چوٹ لگی کہ 100 کے قریب ٹانکے آئے۔ اس حادثے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیف علی خان کا کہنا تھا کہ 'یہ میری زندگی کا سب سے خطرناک حادثہ تھا'۔
سلینا جیٹلی

سلینا بھی ایک ساؤتھ انڈین فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک بڑے حادثئ لا سامنا کر چکی ہیں۔
نرگس خان

فلم 'مدر انڈیا' کی شوٹنگ کے دوران ایک سین میں آگ بھی تھی جس کی زد میں نرگس پھنس گئی تھیں تاہم انہیں فلم میں بیٹے کا کردار نبھا رہے سنیل دت نے بچایا اور وہاں سے دونوں میں پیار کا آغاز ہوا اور پھر دونوں نے شادی بھی کرلی۔
سنی لیون
حال ہی میں سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیل ویبر ایک پلین کریش کے دوران بال بال بچ چکے ہیں۔
زائیرہ وسیم
فلم 'سکریٹ سپر اسٹار' کی اداکارہ زائیرہ وسیم عارف احمد کے ساتھ سفر کرتے ہوئے کار حادثے کا شکار ہوئیں تاہم مقامی افراد نے دونوں کو ریسکیو کرلیا۔
لارا درتّـا
لارا ایک فلم کے لئے سمندر کے قریب شوٹنگ کررہی تھیں جہاں اچانک بڑی لہروں نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم اکشے نے وقت پر انکو ریسکیو کرلیا۔
سنیل گروور
فائل فوٹوسنیل گروور پونے میں ایک فنکشن میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے بھیانک کار حادثے کا شکار ہوئے اور بالبال بچ گئے۔
Thanks to theemergingindia























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔