صدر ممنون حسین سے ترکی کے سبکدوش سفیر صادق بابر گن نے ملاقات
فائل فوٹواسلام آباد:صدرمملکت ممنون حسین سے ترکی کے سبکدوش سفیر صادق بابر گن نے ملاقات کی ہے۔
جمعرات کو صدر ممنون حسین اور ترکی کے سبکدوش سفیر صادق بابرگن کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں صدر ممنون حسین نے صادق بابرگن کی کارکردگی کو سراہا ۔
ممنون حسین نے کہا کہ صادق بابر کے دور سفارت میں پاک ترک تعلقات نئی بلندیوں پرپہنچ گئے جبکہ فلسطین، کشمیراورروہنگیا کے سلسلے میں پاک ترک موقف یکساں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کے مسائل کے حل میں اوآئی سی کے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان کا کردار شاندارہے، جبکہ امت مسلمہ سے متعلق ترک صدراردوان کا مؤقف انتہائی موثر ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔