اکشے اور دپیکا آمنے سامنے ۔ ۔ ۔ ؟
File Photoبولی وڈ میں اب اسٹارز اکشے کمار اور دپیکا پاڈوکون آمنے سامنے آگئے ہیں۔ سنجے لیلہ بھنسالی کی فلم پدماوتی جوکہ گزشتہ سال پہلی دسمبر کو ریلیز ہونی تھی، تاہم یہ مختلف تنازعات اور اعتراضات کے بعد تاخیر کا شکار ہوگئی تھی لیکن اب یہ فلم رواں ماں پچیس جنوری کو ریلیز ہورہی ہے، لیکن اسہی تاریخ کو اکشے کمار کی فلم پیڈمین بھی ریلیز ہورہی ہے۔
پیڈمین میں فلمساز کے فرائض اکشے کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے سرانجام دیئے ہیں۔ ٹوئنکل کھنہ نے دونوں فلموں کے ایک ساتھ ریلیز ہونے سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کی ایک وقت میں ریلیز فلموں پر اثر انداز ہوگی اور ان کی خواہاں تھیں کہ کاش یہ فلم ایک ہفتے پہلے یا پھر پیڈمین کے ایک ہفتے بعد جاری ہوتی لیکن پدماوتی کو پہلے ہی مختلف مسائل کا سامنا رہا ہے۔
ٹوئنکل کھنہ نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بھنسالی نے یقینی طور پر ایک اچھی فلم بنائی ہوگی لیکن ان کو بھی اپنی فلم اور اس کی کہانی پر اعتماد ہے اور اس لئے وہ بھی اپنی فلم پیڈمین کی تاریخ کو آگے یا پیچھے نہیں کرینگے۔
پیڈمین فلم میں ہدایت کاری کے فرائض آر بلکی نے سرانجام دیئے ہیں یہ پہلے بھی چینی کم اور پا جیسی کامیابی فلمیں بنا چکے ہیں۔ پیڈمین فلم میں امیتابھ بچن خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔ فلم میں اکشے کے ساتھ سونم کپور اور رادیھیکا اپتے کام کررہی ہیں۔
دوسری جانب دپیکا کی فلم پدماوتی بھی کچھ عرصے سے مشکلا ت کا شکار رہی ہے جس کے بعد بامشکل اسکو کلیئرنس ملنے کے بعد اب یہ ریلیز ہورہی ہے۔
Courtesy: Zee News
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔