شاہ رخ خان کی آن اسکرین 'دادی' 88 برس کی عمر میں چل بسیں
ممبئی: شاہ رخ خان کی مشہور و معروف فلم 'دیوداس' میں ان کی دادی کا کردار نبھانے والی اداکارہ ایوا مکھرجی 88 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئیں۔
انہوں نے کئی فلموں سمیت مختلف اشتہارات میں بھی کام کیا، ساتھ ہی انہوں نے کئی بنگالی فلموں میں بھی اداکاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: رانی مھرجی کے گھر قیامت ٹوٹ پڑی
ایوا مکھرجی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1966 میں بننے والی بنگالی فلم رام ڈھاکا سے کیا۔ انہوں نے 'ڈرنا ضروری ہے اور ڈٹیکٹیو نانی' جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔

ایوا مکھرجی اشتہارات کی دنیا میں خاصی مشہور تھیں اور انہوں نے بڑی بڑی کمپنیوں کے اشتہارات میں کام کیا۔
Thanks to bollywoodpapa
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔