سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر اچھے رقاص نکلے
نئی دہلی:مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے رہنما اور سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کشمیریوں کے لیے اچھے سیاست داں ہیں یا برے اس پر تو رائے مختلف ہوسکتی ہے، لیکن وہ ایک اچھے رقاص ہیں یہ بات انہوں نے ثابت کردی ہے۔
کشمیری رہنما اٹھہترسالہ فاروق عبد اللہ نئی دہلی میں بھارتی اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ایک تقریب میں موجود تھے۔سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے بھارتی فلم باجی راوٴ مستانی کے ایک گانے پر رنویر سنگھ کے ساتھ رقص شروع کردیا۔
رنویر سنگھ کے قدم سے قدم ملا کر فاروق عبداللہ نے زبردست ڈانس پرفارمنس دی۔بھارتی اداکار رنویر سنگھ بے ساختہ آگے بڑھے اور فاروق عبداللہ کے گلے لگ گئے۔رنویر کا کہنا تھا کہ اگر فاروق عبداللہ نے اپنا کیرئیر بدل ڈالا تو امیتابھ بچن کے لیے مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔