خواتین کے گلے کی ہڈی مردوں کے مقابلے میں چھوٹی کیوں ہوتی ہے ؟ جانیئے

شائع 21 اپريل 2018 01:49pm

galaimage

خواتین کا نرخرا مردوں کے مقابلے میں چھوٹا کیوں ہوتا ہے۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ وجود زن سے کائنات میں رنگ ۔ ۔ ۔  خواتین اور مردوں کی جسمانی ساخت، چلنے اور اٹھنے و بیٹھنے میں ایک مخصوص فرق پایا جاتا ہے۔

غالبا یہ فرق انکی جسمانی ساخت کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ ان کے بظاہر رکھ رکھاو کے ذریعے ظاہر ہوتا ہے۔ اسہی طرح ہم نے عام طور پر محسوس کیا ہوگا کہ خواتین کے گلے کا نرخرا یا ابھار مردوں کے موازنے میں کم باہر نکلا ہوا ہوتا ہے۔ اسکی وجہ کیا ہے کہ مردوں کا نرخرا خواتین کے موازنے میں باہر نکلا ہوا ہوتا ہے۔

گلے کے باہر نکلا ہوا نرخرا دراصل آواز کی نالی اور اعصاب کی حفاظت کرنے والی کرکری ہڈی پر مشتمل ہوتا ہے اور اسکو انگریزی میں تھائیرائیڈ کارٹی لیج بھی کہتے ہوں ۔

عام طور پر ہم نے محسوس کیا ہوگا کہ بچپن میں لڑکوں اور لڑکیوں کی آواز میں زیادہ فرق محسوس نہیں ہوتا اور دونوں کی آواز باریک ہوتی ہے۔ اسکی وجہ بھی اس نرخرے کی جسامت ہی ہے۔

تاہم بلوغت تک پہنچنے کے بعد اکثر لڑکوں کی آواز بھاری ہوجاتی ہے اسکی بنیادی وجہ بھی نرخرے کی ہڈی کی جسامت ہی ہے کیونکہ بلوغت پہنچنے کے بعد انکی نرخرے کی یہ ہڈی بھی زیادہ باہر کو ابھر آتی ہے اور ساخت میں بڑی اور باہر کو نکلی ہوئی ہوتی ہے۔

خواتین کی عمر میں اضافے کے ساتھ اس نرخرے کی ہڈی میں خاص اضافہ نہیں ہوتا اسلئے انکی آواز میں بھی خاص فرق نہیں آتا لیکن وہ خواتین جنکی نرخرے کی یہ ہڈی زیادہ باہر کو نکل آئے یا عمر گزرنے کے ساتھ اس میں بھی اضافہ ہوجائے تو انکی آواز بھی بھاری ہوجاتی ہے۔