Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

والدین کی سختی بچوں میں تہذیب اور نظم و ضبط پیدا کرتی ہے

شائع 28 اپريل 2018 06:32am

MKLہمارے معاشرے میں ذیادہ تر بچے ایسے گھرانوں میں تربیت پاتے ہیں جہاں والدین کی طرف سے ان پر سختی کی جاتی ہے۔ ان بچوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ اپنے چھوٹے چھوٹے کام خود مکمل کریں اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ ایک مطالعہ کے مطابق ماؤں کی سختی بچوں میں تہذیب اور نظم و ضبط پیدا کرتی ہے۔

لیکن کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ چھوٹے بچوں کے ساتھ حد سے ذیادہ نرمی سے پیش آنا چاہیئے اور ان پر کسی بھی بات کی روک ٹوک نہیں کرنی چاہیئے۔ ان کے مطابق بچوں پر بچپن ہی سے سختی کرنے اور انہیں قابو میں رکھنے سے ان پر بُرا اثر پڑتا ہے۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں پر سختی کرنے والی مائیں کامیاب اولاد کی پرورش کرتی ہیں۔

جن بچوں کی مائیں ان سے اونچی توقعات رکھتی ہیں وہ ذیادہ پُر عزم اور خود اعتماد ہوتے ہیں۔ مطالعہ میں مشاہدہ کیا گیا کہ جن ماؤں نے اپنے بچوں کو ستقل مزاجی سے پالا وہ جلدی اپنی تعلیم مکمل کر کے اچھی نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

بچے والدین کی سختی کو اچھا نہیں سمجھتے ہیں۔ اس سختی پر اپنے والدین سے بد گمان ہو کر انہیں اپنا دشمن سمجھنے لگتے ہیں۔ حالانکہ والدین کی یہ سختی انہیں مہذب اور تابعدار بناتی ہے۔ یہی بچے بڑے ہو کر اپنی اچھی تربیت کے لئے ان کے شکر گزار بنتے ہیں۔ اپنے والدین کی ان کوششوں کو تسلیم کر کے مستقبل میں اپنے بچوں کی بھی ایسی ہی تربیت کرتے ہیں۔ اس طرح ایک اچھی اور مہذب نسل پروان چڑھنے کا سلسلہ چلتا رہتا ہے۔