ہمایوں سعید کا مذاق اُڑانے والے کو خوبصورت جواب
فائل فوٹوسوشل میڈیا نے سلیبریٹیز اور ان کے مداحوں کے درمیان فاصلوں کو حد درجہ تک ختم کردیا ہے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سلیبریٹیز اپنے مداحوں کےجذبات بھرے احساسات سے آشنا رہتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ ہوا انسٹاگرام پرپاکستانی اسٹار ہمایوں سعید کے ساتھ جب انہوں نے اپنی فلم 'سات دن محبت ان' کے پرومو کیلئے ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ پر پوسٹ کی۔
ویڈیو پر ایک شخص نے کمنٹ میں لکھا کہ'غریبوں کا شاہ رخ خان'۔
ہمایوں سعید نے کمنٹ پر غیر ضروری ردِ عمل سے اجتناب کرتے ہوئے معاملے کو نہایت خوبصورتی سے سنبھالا۔
عبداللہ نامی شخص کے کمنٹ پر جواب دیا کہ 'آپ لوگ غریب نہیں ہیں یار'۔
ہمایوں سعید کا جواب پڑھ کر بے شک ان کی حسِ مزاح کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔