نہار منہ شہد اور لہسن کا استعمال صحت پر حیران کن اثر ڈال سکتا ہے

شائع 02 مئ 2018 09:46am

honeyشہد کا استعمال صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ یہ قدرتی جز اگر ایک اور بہترین غذائی جز، لہسن کے ساتھ ملا کر کھایا جائے تو اس کی خاصیت اور بھی بڑھ جائے گی۔ شہد کے ساتھ لہسن کا امتزاج آپ کا مدافعتی نظام بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

اس خاص محلول کو بنانے کے لئے آپ کو ان اجزاء کی ضرورت ہے۔

3 سے 4 جوے لہسن

1 پیالی شہد

1 چھوٹا ہوا بند مرتبان

لہسن کے جوے چھیل کر موٹے موٹے کاٹ لیں۔ اس کے بعد انہیں مرتبان میں ڈال کر اوپر سے شہد ڈال دیں۔ مرتبان بند کر کے دو سے تین دن کے لئے چھوڑ دیں۔

روزانہ خالی پیٹ اس محلول کا ایک چمچ لیں اور اپنے آپ کو پہلے سے ذیادہ تندرست اور توانا پائیں۔