ماسک کسی کو سپر ہیرو نہیں بناتا: انوراگ کشپ

شائع 03 مئ 2018 06:35pm

682939-anurag-srk-salmana

فلمساز انوراگ کشپ کہتے ہیں کہ ماسک کسی اداکار کو سپرہیرو نہیں بنادیتا۔

بدھ کے روز انوراگ کشپ سے نوجوان نسل  کے اداکار بطور سپر ہیرو قبول نہ کیے جانے اور اس وجہ سے ایسی فلمیں نابننے کے متعلق پوچھا گیا۔

انوراگ نے جواب دیا کہ ان کا ایسا خیال نہیں۔ اگر فلمسازپر  کسی خیال کا شدید اثر ہوتا ہے تو یہی اثر اُس سے فلم بنواتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلمساز مسترد یا دیگر چیزوں کے متعلق نہیں سوچتا۔ ہمارے اداکار ماسک کے بغیر سپرہیرو ہیں۔ اگر آپ ایک سپر ہیرو کو سپر ہیرو بنادیں گے تو کیا ہوگا؟ جیسے کہ آئرن مین سپائیڈر مین نہیں ہوسکتا۔

پینتالیس سالہ فلمساز نے کہا کہ سلمان خان، شاہ رخ خان سپر ہیرو ہیں۔ ماسک کسی کو سپر ہیرو نہیں بناتا۔

Zee News بشکریہ