بیٹا ہوگا یا بیٹی؟ مداح کے سوال پر میرا راجپوت کا دلچسپ جواب
بولی وڈ اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کا شمار انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور بہت جلد اپنے دوسرے بچے کے باپ بننے والے ہیں۔
تاہم جب سے مداحوں کو اس بات کا پتا چلا ہے تو وہ یہ جاننے کے لئے خاصے بے چین ہیں کہ اس بار ان کے گھر بیٹا ہوگا یا بیٹی۔ یہی سوال ان کے ایک مداح نے انسٹاگرام پر میرا راجپوت سے کیا تو انہوں نے خاصا دلچسپ جواب دیا۔
مداح نے میرا راجپوت سے سوال کیا کہ اس بار آپ کے گھر بیٹا ہوگا یا بیٹی تو اس پر میرا نے جواباً کہا کہ 'مجھے معلوم نہیں کہ اس بار ہمارے گھر بیٹا ہوگا یا بیٹی اور اس بات سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا'۔
واضح رہے شاہد کپور اور میرا راجپوت سنہ 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے ایک سال بعد ان کے گھر بیٹی کی آمد ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام میشا رکھا تھا اور اب یہ دونوں بہت جلد دوسرے بچے کے والدین بننے والے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔