نیلم منیرنے سینما گھروں کی ویرانیاں ختم کرنے کا طریقہ بتادیا
نیلم منیر کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف ماڈل و اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں اچھے موضوع اور جاندار کردار والی فلم کی پیشکش ہوتی ہے تو ضرور کام کروں گی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران نیلم منیر کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنے کیریئر کی پہلی فلم سائن کی تو اس کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار احسن خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔
33 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ کیریئر کی شروعات میں کچھ دشواری تو ہوئی مگر میرے سینیئر اور تجربہ کار اداکار احسن خان نے میری رہنمائی کی اور یہی وجہ ہے کہ فلم میں میری کارکردگی کو سراہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے فلم کو دیکھا، ان کی طرف سے ملنے والا رسپانس میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔
خوبرو اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارے پاس پڑھے لکھے فلم میکرز کی بڑی تعداد موجود ہے جو بڑی محنت اور لگن کے ساتھ فلمیں پروڈیوس کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ فلم میکرز صرف اچھے اور منفرد موضوعات پر فلمیں بنائیں تو ہمارے سینما گھروں کی ویرانیاں کم ہوسکتی ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔