سونم کپور نے مسلمانوں اور پاکستانیوں کے دل جیت لئے

شائع 14 جولائ 2018 08:02am

11

بولی وڈ سپر اسٹار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے بھی اپنی اداکاری کے ذریعے انڈسٹری میں ایک منفرد مقام حاصل کرلیا ہے۔ حال ہی میں وہ ایک بزنس مین آنند اہوجہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ایک آٹھ سالہ مسلمان بچی کو بھارت میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا جس کے خلاف آواز اٹھانے پر سونم کپور پہلے ہی بھارتی انتہاپسندوں کے نشانے پر ہیں اور اب انہوں نے پاکستانی اور مسلمانوں سے بھی محبت کا اظہار کردیا۔

انسٹاگرام پر جب سونم کپور سے‘Ask me a question’  کے عنوان کے ساتھ مسلمانوں سے محبت کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'میں تمام مذاہب اور عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد سے محبت کرتی ہوں، اور ہندوازم نے مجھے یہی سکھایا ہے'۔

اس کے بعد ان سے دوسرا سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ اپنے پاکستانی فالووز کو پسند کرتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان سے بہت محبت ہے اور میرا بہت دل کرتا ہے کہ پاکستان آؤں، میں پاکستان آنے کے لئے بے قرار ہوں'۔

ان جوابوں کو دیکھ کر ایک بار پھر ہندو انتہاپسندوں کو آگ لگ گئی اور انہوں نے سونم پر تنقید کے تیر برسانا شروع کردیئے۔