کترینہ اپنی 34 ویں سالگرہ پر ڈبل جشن منائیں گی

شائع 14 جولائ 2018 11:01am

11

بولی وڈ کی باربی ڈول رواں ماہ کی 18 تاریخ کو 34 برس کی ہوجائیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ اپنی سالگرہ کے ساتھ ساتھ فلم 'زیرو' کی عکسبندی کا بھی آغاز کرکے ڈبل جشن منائیں گی۔

کترینہ کیف ان دنوں فلموں کی عکسبندی کے ساتھ ساتھ 'دبنگ ری لوڈڈ' کے لئے امریکا اور کینیڈا کے دورے میں مصروف ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کے مداحوں نے سیلفی نہ بنوانے پر ان پر جملے کسے اور کہا کہ ہم سلماں خان کے مداح ہیں اور یہاں صرف انہی کو دیکھنے آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب شو کے بعد اداکارہ کچھ وقفہ لیں گی اور پھر 18 جولائی کو نامعلوم مقام پر اپنی فیلمی کے ساتھ سالگرہ منائیں گی۔ یہ جگہ ان کی فیملی کی پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے تاہم اس کی تفصیلات کو پوشیدہ رکھا گیا ہے۔