معروف پاکستانی کامیڈین تنویر خان انتقال کرگئے
پاکستانی اسٹیج اور ٹی وی انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت فنکار تنویر خان انتقال کرگئے، وہ ایک عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین طویل عرصے سے کینسر جیسی مہلک بیماری سے لڑ رہے تھے۔ مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیوہ، 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔
مرحوم تنویر خان کو کامیڈی کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل تھا جبکہ انہیں پاکستان کے باصلاحیت کامیڈینز میں شمار کیا جاتا تھا۔ مارشل لاء کے دور میں انہیں جنرل ضیاء الحق کی نقل اتارنے پر قید کی سزا بھی دی گئی تھی۔
مرحوم کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کی گئی جبکہ انہیں شاہ محمد قبرستان نارتھ کراچی ڈسکو موڑ میں سپرد خاک کیا گیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔