'بھارت میں حکومت پر تنقید کرنے والے کو ہلاک کیا جا سکتا ہے'

شائع 18 جولائ 2018 06:55am

aa

بولی وڈ کے مشہور و معروف اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں رائے دینا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بولی وڈ کے نواب نے اپنے متنازع ٹی وی شو 'سیکرڈ گیمز' کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بھارت میں حکومت پر تنقید کرنے والے کو ہلاک کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیف علی خان 'سیکرڈ گیمز' میں ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کر رہے ہیں، اس سیریز کو بھارتی سیاستدانوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سیاستدانوں کی جانب سے جاری اس تنقید کے ردعمل میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں رائے دینا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

دوران گفتگو ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے کسی دوسری ذات میں شادی کرلی تو بھارت کے کسی دوسرے حصے میں کوئی آپ کو قتل کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بولی وڈ کے نواب کی اس ٹی وی سیریز میں بھارتی سیاست کو اس کی تمام خامیوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جس کی وجہ سے اسے سخت تنقید کا سامنا ہے۔