ماہرہ خان کے بعد صبا قمر نے بھی سگریٹ تھام لی
مشہور و معروف اداکارہ صبا قمر نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوالیا ہے اور ان دنوں وہ اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں۔ تاہم اب ان کی چند تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں نامناسب لباس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سگریٹ بھی ہاتھ میں پکڑ رکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منظر عام پر آنے والی ان تصاویر میں صبا قمر مبینہ طور پر سگریٹ پیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس سے قبل نازیبا کوٹ پینٹ زیب تن کئے ہوئے ان کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
صبا قمر سے قبل ماہرہ خان بھی اسی طرح کی تنقید کا سامنا کرچکی ہیں۔ ماہرہ کی تصاویر بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ منظر عام پر آئی تھیں۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔