سموگ کمیشن نے آلودگی کے تدارک سے متعلق رپورٹ پیش کردی
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری-فائل فوٹولاہور: سموگ کمیشن نے پنجاب بھر میں آلودگی کے تدارک سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ رجسٹری میں پیش کردی۔
ماحولیاتی آلودگی کے مسائل کے حل سے متعلق درخواست کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی۔
دوران سماعت سموگ کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر پرویز حسن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں آلودگی کے تدارک کیلئے پلانٹس میں اضافہ کیا جائے، اس وقت صرف چار پلانٹس ہیں، ان کی تعداد40 ہونی چاہیئے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ گاڑیوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ رپورٹ کی سفارشات اچھی ہیں لیکن ان پر عملدرآمد پر دشواری آتی ہے ۔10 دنوں میں کمیٹی بنائی جائے تاکہ سفارشات پر عمل کیا جاسکے۔
عدالت نے آلودگی کے تدارک کیلئے پلانٹس لگانے کیلئے متعلقہ حکام کو اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔