عید قرباں، مویشی منڈیاں سج گئیں
عید قرباں قریب آتے ہی لاہورمیں بھی مویشی منڈیاں سج گئی ہیں ،بیوپاریوں کو کاروبار مندا ہونے کی شکایت ہے۔ جبکہ گاہک مہنگے جانوروں کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔
اگرچہ عید قرباں میں ابھی دو ہفتے سے زائد وقت باقی ہے لیکن لاہور کی میویشی منڈیوں میں قربانی کے جانور آنا شروع ہوگئے ہیں۔ بیل اورگائے جیسے بڑے جانورنہ ہونے کے برابر ہیں.لیکن بکروں،چھتروں اور دنبوں کی بڑی فوج منڈی کا رخ کرچکی ہے۔
جانوروں کی خریداری کا سلسلہ بھی ابھی سست روی کا شکار ہے۔ خریداروں کے نزدیک اسکی ایک بڑی وجہ قیمتوں کا حد سے زیادہ ہونا ہے۔
بیوپاری کہتے ہیں گاہک جانور کی جو قیمت دینا چاہتا ہیں اس سے تو انکا خرچہ ہی پورا نہیں ہوتا۔ ابھی تک زیادہ تر خریدار جانور کو صرف دیکھنے پر ہی اکتفا کر رہے ہیں۔
توقع ہے کہ جوں جوں عید قربان قریب آئے گی مویشی منڈیوں کی رونق بڑھے گی، نہ صرف جانوروں کی تعدار میں اضافہ ہوگا بلکہ خریداری بھی عروج پر ہوگی۔











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔