مٹی کا تودہ گرنے سے 4 خواتین جاں بحق
ضلع خیبرکی تحصیل لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے چارخواتین جاں بحق ہوگئیں۔ مقامی لوگوں نے اپنی مددآپ کےتحت لاشوں کو نکالا۔
لنڈی کوتل کےعلاقہ مختار خیل میں مٹی کا تودہ گرنےکا واقعہ پیش آیا، خواتین گھریلو استعمال کیلئےمٹی کھود رہی تھیں کہ اچانک تودہ گرگیا۔
تودے تلے دب کر چارخواتین موقع پرجاں بحق ہوگئیں۔ اہل علاقہ نے اپنی مددآپ کے تحت چاروں خواتین کی لاشیں نکالیں۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ جس میں ماں اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔