ہالی ووڈ فلم ٹرپل نائن کا نیا ٹریلر جاری

شائع 18 فروری 2016 02:34pm

kate

لاس اینجلس:ہالی ووڈ فلم ٹرپل نائن کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم میں روسی مافیا اور اہلکاروں کے گرد گھومتی کہانی دکھائی گئی ہے۔

ہالی ووڈ فلم ٹائی ٹینک فلم سے شہرت پانے والی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ اب ویلن کے روپ میں دکھائی دیں گی۔سنسنی اور تھرلر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ٹرپل نائن کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی روسی مافیا اور ایک کرمنل پولیس اہلکار وں کے گروہ پر مبنی ہے جس میں روسی مافیا پولیس اہلکاروں کو ان کے راز افشاں نہ کرنے پر بلیک میل کرتی ہے ۔

فلم چھبیس فروری کو امریکی سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔