امریکا :فلم ڈیڈ پول کی نمائش کامیابی سے جاری

شائع 19 فروری 2016 01:59pm

deadpoool_imaeg

شمالی امریکا کے سینما گھروں میں ہالی ووڈ فلم ڈیڈ پول کی نمائش کامیابی سے جاری ہے۔امریکی باکس آفس پر مارولز کامک بک کا کردار ڈیڈ پول چھاگیا،گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ڈیڈ پول کی کامیابیوں کا سلسلہ اس ہفتے بھی جاری ہے۔

شائقین کی جانب سے فلم ڈیڈ پول کو مل رہی ہے خوب پذیرائی. فلم کے بارے میں کہا جارہاہے کہ رواں ہفتے بھی فلم چھ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔فلم میں مرکزی کردار ریان رینالڈز نے ادا کیا ہے، جو فلم میں اپنی زندگی تباہ کرنے والے شخص سے انتقام لے رہاہے۔

ہالی ووڈ فلم ڈیڈ پول نے گزشتہ ہفتے بھی امید سے زیادہ بزنس کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔