شاہ رخ کپل کو لے کے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے
ممبئی:بھارتی ٹی وی کے معروف اور ہر دلعزیز مزاحیہ اداکار کپل شرما اپنے شو کامیڈی نائٹ کے ختم ہونے پر ان دنوں بھارت کی سب سے مشہور اور متنازعہ شخصیت بنے ہوئے ہیں ،لیکن اب ان کے مداحوں کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ کپل ایک نئے شو کے ساتھ واپس آرہے ہیں ، ان کے شو کے پہلے مہمان بنیں گے بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کپل کے مداح ان کے شو کامیڈی نائٹ کے بند ہوجانے کی خبر سن کر بے حد اداس تھے ،لیکن اب کپل نے بہت جلد نجی چینل سے ایک نیا شو شروع کرنے کا اعلا ن کیا ہے،ان کے شو کے پہلے مہمان بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان بنیں گے۔
بالی وڈ میں شاہ رخ اور کپل کی دوستیوں کے چرچے عام ہیں کپل اپنے پرانے شو میں متعدد بار شا ہ رخ کو بلا چکے ہیں،اب شاہ رخ نے اس دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے کپل کے نئے شو کا پہلا مہمان بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی چینل سے شروع ہونے والے کپل کے نئے شو کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کا فارمیٹ ان کے پرانے شو سے یکسر مختلف ہوگا اس کے علاوہ ان کی پرانی ٹیم جن میں گتھی،پلک،نوجوت سنگھ شامل ہیں اس شو کا حصہ نہیں ہونگے،کیونکہ اس فارمیٹ کے کاپی رائٹ کلرز کے پاس ہیں ،یہ ہی اداکار اب کسی دوسرے روپ میں مداحوں کو ہنسائیں گے۔
کپل اپنے نئے شو کے حوالے سے مزید معلومات رواں سال مارچ میں پریس کانفرنس کے دوران بتائیں گے۔واضح رہے کہ شاہ رخ کپل کے شو میں اپنی نئی فلم فین کی تشہیر کے سلسلے میں آئیں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔