خشک میوہ جات کا استعمال کیوں ضروری ہے؟؟

اپ ڈیٹ 23 فروری 2016 09:42am

dryfruits

خشک میوہ جات کو دیکھ کر ویسے تو ہر انسان کا کھانے کا دل چاہتا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے فوائد کیا ہیں اور یہ انسان کو کن کن بیماریوں سے بھی محفوظ کرتے ہیں؟اگر نہیں تو کوئی بات نہیں یہ ہم آپ کو بتائیں گے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ خشک میوہ جات کا استعمال کرتے ہیں تو نہ صرف بیماریوں سے بچتے ہیں بلکہ اس سے ایسے فوائد حاصل کرتے ہیں جن کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔آج ہم بادام، کاجو، پستہ، اخروٹ، مونگ پھلی، چلغوزہ اوربیج جیسے خشک میوہ جات میں چھپے ایسے رازوں کو آپ کے سامنے لائیں گے جسے جان کر آپ حیران ہوجائیں گے۔

weight-loss-for-men-679

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے بھی خشک میوہ جات کا استعمال کافی معاون ثابت ہوسکتا ہے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات جسم کو درکار غذائیت پوری کرنے اور نیا خون بنانے میں کافی اہم کردار ادا کرتے ہیں تو یوں وزن بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔ ایک تحقیق سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ وہ افراد جو اپنی روز مرہ زندگی میں خشک میوہ جات کا استعمال کرتے ہیں وہ دوسروں کی نسبت موٹاپے کاساٹھ فیصد کم شکار ہوتے ہیں۔

خشک میوہ جات کے استعمال کے اثرات
خشک میوہ جات کا استعمال قوت مدافعت بڑھا کر خطرناک بیماریوں سے بچاتا ہے اور جلد موت کے خطرے کو بھی ٹالتا ہے ۔
خشک میوہ جات شوگر اور سانس کی بیماری میں مبتلا افراد کے لئے نہایت فائدے مند بتائے جاتے ہیں ان کی مددسے بیماری کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
خشک میوہ جات کا استعمال اعصابی نظام کو تقویت بخشتا ہے اور اس کی مدد سے آپ کی یاداشت بھی کافی بہتر ہوجاتی ہے اس لئے کمزور یاداشت والے حضرات اس کا ستعمال ضرور کیا کریں۔
خشک میوہ جات کے استعمال سے کینسر جیسی مہلک بیماری آپ کے قریب بھی نہیں آسکتی۔
خشک میوہ جات کھانے والے حضرات ایک رپورٹ کے مطابق تئیس فیصد تک جلد موت کے امکان کو رد کردیتے ہیں۔
اس کا استعمال کرنے والے حضرات اعصابی بیماریوں میں پینتالیس فیصد ،سانس کی بیماریوں میں انتالیس فیصد جبکہ شوگر کے مرض میں تیس فیصد خطرہ کم کرلیتے ہیں۔
خشک میوہ جات کا استعمال کرنے والے لوگوں میں دل کا پڑنے کا خطرہ بھی بیس فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
خشک میوہ جات میں اومیگا تھری، فیتی ایسڈ، وتامن ای اور اس کے علاوہ مفید چکنائیاں ہوتی ہیں جو دماغ کی مجموعی صحت کے لئے کافی فائدہ مند ہوتی ہیں۔
خشک میوہ جات میں سستا اور لذیز میوہ مونگ پھلی ہے اس میں تیل کی کافی مقدارہوتی ہے لیکن آپ اسے جتنا بھی کھالیں آپ کا وزن نہیں بڑھے گا۔
اخروٹ کا ستعمال چنبل جیسی جلدی بیماری سے بھی دور رکھتا ہے۔
چلغوزے کا استعمال گردے اورجگر کو طاقت دیتا ہے اور انہیں بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

healthyfamily

اسی لئے خشک میوہ جات کا عام روٹین میں استعمال بہت ضروری ہے اور ہر شخص کو اسے لازمی استعمال کرنا چاہئے تاکہ ہمیشہ صحت مند رہیں اور خوشحال زندگی بسر کرسکے۔