ایبٹ آباد:گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 2میاں بیوی جاں بحق

اپ ڈیٹ 23 فروری 2019 09:59am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایبٹ آباد :ایبٹ آباد کے گاؤں بھروال میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 2میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، ہفتے کو ایبٹ آباد کے تھانہ حویلیاں کی حدود  گاوں بھروال کے 2میاں بیوی نے رات کمرے میں ہیٹر لگا کر چھوڑا تھا۔

گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہیڑ بند ہو گیا  گیس بحال ہونے کی وجہ سے کمرے میں گیس جمع ہونے سے دونوں میاں بیوی دم گھٹنے سے موت کی آغوش میں چلے گئے ۔

لواحقین کے مطابق ،صبح جب دونوں میاں بیوی کمرے سے باہر نہیں نکلے تو دستک دی گئی مگر کوئی جواب نہ ملنے پر دروازے توڑ کر اندر داخل ہونے تو دونوں میاں بیوی دم توڑ ہوچکے تھےجنہیں حویلیاں اسپتال لایا گیا ،جس پر ڈاکٹر نے دونوں میاں بیوی کی موت کی تصدیق کردی ۔

اس سے قبل بھی 10 افراد مختلف علاقوں میں گیس لیکیج کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ۔