ڈپٹی میئر کراچی کاانتخاب :ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری
کراچی :ڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب کیلئے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے،ایم کیو ایم کے ارشد حسین اور پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاصی کے درمیان مقابلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب کیلئے ضمنی الیکشن میں پولنگ صبح 9بجے سے بلدیہ عظمی کراچی کے مرکزی دفتر میں جاری ہے۔
پہلا ووٹ مسلم لیگ (ن)کے امان آفریدی نے کاسٹ کیا،300اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ڈپٹی میئر کراچی کیلئے ایم کیو ایم کے امیدوارارشد حسن جیت کیلئے پرامید ہیں۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار کرم اللہ وقاصی نےکہاکہ ایم کیو ایم کے میئر نے کراچی میں کچھ بھی نہیں کیا۔
ڈپٹی میئر کے انتخابی عمل کیلئے پولنگ کا عمل شام 5بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔
مزید خبریں
پاکستان کا تاریخی خلائی مشن آج چاند کے سفر پر روانہ ہوگا
سندھ کے سرکاری اسپتال میں ’غلط انجکشن‘ لگانے سے بچہ جاں بحق
شیرافضل مروت کے بھائی خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ
امریکی دوشیزہ چترال پولوں کھلاڑی کی محبت پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد :شہریوں کو لوٹنے والے 2 ڈکیت ہلاک، ہیڈ کانسٹیبل زخمی
پشین میں پولیس افسران پر فائرنگ، ایک ملزم گرفتار
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.