آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی معاشی ٹیم پر سوالات

شائع 13 مئ 2019 05:30pm

malikimagee

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپکا میں  بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماوں نے آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی معاشی ٹیم پر مزید سوالات اٹھائے۔

ن لیگ کے رہنما مصدق ملک کہتے ہیں آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے والی ٹیم میں ایک شخص ایسا نہیں جو عوام کو جوابدہ ہو.

ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری یونس ڈھاگا کو بھی میٹنگ سے باہر بھیج دیا گیا، جسطرح کا معاہدہ سائن کیا ہے ملک میں قحط پڑے گا.

پی پی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس پہلے ہی چلی جاتی، اب قرضوں کے انبار کیسے اتاریں گے.۔