Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

پاکستان کو اسپن اچھا کھیلنا ہوگا، رمیز راجا

شائع 28 جون 2019 04:35pm

ramiz

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجا کا کہنا ہے کہ افغانستان کیخلاف جیت کیلئے پاکستان کو اسپن اچھا کھیلنا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں افغانستان کی جانب سے 40 اوورز اسپن کے دیکھ رہا ہوں اور اس لئے پاکستان کو اسپن بولنگ کو اچھا کھیلنا ہوگا، انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سویپ شاٹ زیادہ سے زیادہ کھیلیں کیونکہ یہ اسپنر کو پریشان کردیتا ہے اور اس کی لائن بگڑ جاتی ہے۔

ان سے جب سوال کیا گیا کہ کیا کل کوئی اپ سیٹ ہوسکتا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا نہیں دیکھ رہا، قومی ٹیم کا مورال بہت ہائی ہے اور وہ بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، جیت پاکستان کی ہی ہونی چاہیئے۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بیٹنگ بہت کمزور ہے اور جب تک وہ اس چیز کو ٹھیک نہیں کریں گے تو جیت نہیں پائیں گے۔

بانوے ورلڈکپ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں ٹیم کو یہی مشورہ دوں گا کہ اس طرح کی مشکل صورتحال میں خود کو نہ لے کر جائیں اور سیدھے سیدھے میچز جیتیں۔

ان کا مزید کیا کہنا تھا؟ ذیل میں دی گئی ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div