Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

ورلڈکپ: پاکستان نے سسنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیدی

اپ ڈیٹ 29 جون 2019 06:06pm

imad

لیڈز: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے عالمی کپ عالمی کپ 2019 کے 36 ویں اور انتہائی اہم میچ میں گرین شرٹس نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 49 رنز کی ناقابل شکست میچ وننگ اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ بابر اعظم نے 45، امام الحق نے 36، حارث سیہل نے 27 اور محمد حفیظ نے 19 رنز اسکور کئے۔

افغانستان کے مجیب الرحمان اور محمد نبی نے دو دو جبکہ راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

عماد وسیم کو شاندار میچ وننگ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز اسکور کئے۔

اصغر افغان اور نجیب اللہ نے 42، 42، رحمت شاہ نے 35 اور اکرام علی خیل 24 رنز اسکور کئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ عماد وسیم اور وہاب ریاض نے دو دو جبکہ شاداب خان ایک وکٹ حاصل کی ہے۔


افغانستان کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کرکٹ ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ  میں افغانستان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا ڈواور ڈائی میچ آج افغانستان کیخلاف ہیڈنگلے لیڈز میں کھیل رہا ہے،جس کا ٹاس افغانستان کے کپتان گلبدن نائب نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک 7 میچز کھیل چکی ہیں، قومی کرکٹ ٹیم نے اب تک 7 میچوں میں سے 3 میں کامیابی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کیا ہے جبکہ ایک میچ بارش سے متاثر ہوگیا۔

افغانستان ایونٹ کے 7 میچز میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے جب کہ افغانستان آخری یعنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

شاہین آج کا میچ بھی جیتنے کیلئے  پر عزم ہیں جس کیلئے تمام کھلاڑیوں نے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس بھی کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم میں فی الحال کسی تبدیلی کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا ہےپاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے آج کا میچ بھی جیتنا ضروری ہوگا۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد اچھی کارکردگی کیلئے پرامید ہیں۔

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان کو آسان حریف تصور نہیں کرتے بلکہ کوشش کریں گے مشکل ٹیم کی طرح اس ٹیم کیخلاف بھی کھیلیں،ہماری توجہ افغانستان کیخلاف میچ پر ہے جس کے بعد ہم بنگلا دیش کے بارے میں سوچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پاس راشد خان کی صورت میں اعلیٰ معیار کا اسپنر موجود ہے ، ان کو ہم بالکل آسان نہیں لیں گے۔

ہیڈنگلے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے آج بھی تیز دھوپ نکلے گی اور موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب لندن کے لارڈز گراؤنڈ میں آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی مدمقابل ہوں گی ،نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے آج کا میچ جیتنا لازمی ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div